
یوگنڈا کے ایتھلیٹ بینجمن کپلاگٹ کینیا میں مردہ حالت میں پائے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 34 سالہ بینجمن کپلاگٹ کو گردن پر چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا، ان کی لاش گاڑی سے برآمد ہوئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق کینیا میں پیدا ہونے والے بینجمن کپلاگٹ کئی اولمپک مقابلوں اور چیمپئن شپس میں یوگنڈا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بینجمن کپلاگٹ کینیا میں پریکٹس کے لیے گئے ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے واپس یوگنڈا میں ایتھلیٹک مقابلوں میں شرکت کے لیے جانا تھا۔مقامی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی گردن پر چھریوں کے وار کے گہرے نشانات تھے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved