یوکرینی صدر کی سیکیورٹی ضمانتوں کے بدلے نیٹو رکنیت کی خواہش ترک کرنے کی پیشکش

Share

یوکرینی صدر زیلنسکی نے مضبوط سیکیورٹی ضمانتوں کے بدلے نیٹو کی رکنیت کی دیرینہ خواہش ترک کرنے کی پیشکش کر دی۔اس حوالے سے یوکرین کے صدر نے کہا ہے کہ مغربی ممالک مضبوط سلامتی کی ضمانت دیں تو یوکرین نیٹو میں شمولیت کی خواہش سے دستبردار ہو جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ امریکا اور یورپ کے کچھ شراکت داروں نے نیٹو میں شمولیت کی حمایت نہیں کی۔ادھر برلن میں امریکی اور یوکرینی وفود کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ہوا۔یوکرینی مذاکرات کار کا کہنا ہے کہ امریکا سے بات چیت میں روس یوکرین امن معاہدے پر حقیقی پیش رفت ہوئی ہے