
عراق کے مقدس شہر کربلا میں عاشورہ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ۔ آج کروڑوں عزادار امام حسینؑ کی شہادت کی یاد میں جلوسوں اور روحانی مارچز کے ذریعے نواسۂ رسولؐ کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔خصوصی توجہ کا مرکز “تُوَیریج دوڑ” رہی، جس میں ہزاروں افراد کئی کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے امام حسینؑ کے روضے تک دوڑتے ہوئے پہنچے۔ یہ روایت عاشورہ کے دن امام حسینؑ کی مدد کو دوڑ کر جانے کے عزم کی علامت سمجھی جاتی ہے۔زائرین کی کثیر تعداد میں موجودگی کے باعث سکیورٹی ہائی الرٹ پر ہے جبکہ دنیا بھر کے شیعہ مسلمان کربلا کی جانب روحانی وابستگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved