
یورپی ملک مالٹا کے وزیراعظم رابرٹ ابیلا کا کہنا ہے کہ ہم اگلے ماہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے۔وزیرِ اعظم مالٹا نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری انسانیت سوز المیے پر آنکھیں نہیں بند کر سکتے، فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا ہماری اخلاقی ذمے داری ہے۔مالٹا کے وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع پر 20 جون کو ہونے والی اقوامِ متحدہ کی کانفرنس کے بعد فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے۔دوسری جانب فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے 77 فیصد حصے پر عملی کنٹرول حاصل کر لیا۔فلسطینی حکام نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور اقدار کی ’کھلی خلاف ورزی‘ کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔خیال رہے کہ غزہ میں جمعے کی صبح سے جاری اسرائیلی حملوں میں کم از کم 22 فلسطینی شہید ہو گئے۔شہداء میں معروف صحافی حسن مجدی ابو وردہ اور ان کے اہلِ خانہ بھی شامل ہیں۔اسرائیلی حکام کے مطابق بدھ سے اب تک 100 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے، تاہم انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ یہ امداد 2 ملین متاثرہ افراد کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہے، جو قحط جیسے حالات سے دو چار ہیں۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved
12 comments
Pingback: rybelsus tablets
Pingback: clomid how much
Pingback: benefits of cialis daily
Pingback: sildenafil citrate greenstone 100 mg
Pingback: sildenafil 100mg coupon
Pingback: best ginseng supplements for men
Pingback: 50 mg sildenafil price
Pingback: viagra 100mg price per pill
Pingback: 100mg white viagra s100
Pingback: sildenafil citrate tablets ip 50 mg
Pingback: generic cialis name
Pingback: cheapest cialis online