تحریک انصاف کے لاہور کے حلقہ پی پی 149سے ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق نے کور کمانڈر ہاوس آگ لگانے کا زمہ دار پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور میان محمود الرشید کو قرار دے دیا۔ٹکٹ ہولڈر نے تحریک انصاف کا ٹکٹ بھی واپس کرنے کا اعلان کردیا۔میاں عبادفاروق نے اپنے ویڈیو میسج میں کہا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاںمحمود الرشید سمیت دیگر لیڈر شپ نے فون کرکے لبرٹی بلوایا۔لبرٹی مارکیٹ بلوا کرکہا گیاکہ کور کمانڈر ہاس جاکر آگ لگانا ہے۔میاں عباد فاروق نے کہا کہ کور کمانڈر ہاوس جو ہوا وہ اچھا نہیں ہوا۔میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کرتا ہوں۔ تمام ادارے اپنے ہیں سب کی عزت کرنا چاہیے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved