ہندوستانی خواتین کے پاس دنیا بھر میں سب سے زیادہ سونا ہونے کا انکشاف

Share

آکسفورڈ گولڈ گروپ کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ سونا ہندوستانی خواتین کے پاس موجود ہے جو کہ 5 ممالک کے مشترکہ سونے سے بھی زیادہ ہے۔بھارتی میڈیا ’نیوز18‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی ہندوستان سونے کی ملکیت سے متعلق ایک مرکز کے طور پر ابھرا ہے جس کی خواتین کے پاس ہندوستان کے سونے کے کُل ذخائر کا 40 فیصد حصہ موجود ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہندوستانی خواتین کے پاس دنیا کا 11 فیصد سونا پایا جاتا ہے کہ جو کہ 24,000 میٹرک ٹن بنتا ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکا کے پاس 8,133 ٹن، جرمنی کے پاس 3,362 ٹن، اٹلی کے پاس2,451 ٹن، فرانس کے پاس 2,436 ٹن اور روس کے پاس 2,298 ٹن سونا ہے جبکہ ان سب ممالک کا سونا ملا کر بھی اگر دیکھا جائے تو بھارتی خواتین ان ممالک کے مشترکہ سونے سے بھی کئی گنا زیادہ سونے کی ملکیت رکھتی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی ہندوستان کی ریاست تمل ناڈو کے پاس 28 بھارت کا 28 فیصد سونا موجود ہے۔ہندوستانی خواتین کی جانب سے استعمال کیے جانے والے سونے کا یہ ذخیرہ بھارت کی جی ڈی پی کا 40 فیصد بنتا ہے۔ہندوستانی انکم ٹیکس کے مطابق بھارتی سرکار نے شادی شدہ خواتین کو 500 گرام سونا ذخیرہ کرنے پر ٹیکس کی چھوٹ دے رکھی ہے