ہم نے یوکرین جنگ میں روس کو استعمال کیلئےکوئی ہتھیارنہیں دیا:ایران

Share

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے بلغاریہ کے ہم منصب سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے مطابق ہمیں ہتھیاروں کی برآمد اور درآمد پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن ہم نے روس کو یوکرین جنگ میں استعمال کرنے کے لیے کوئی ہتھیار نہیں دیا۔ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق، “حسین امیرعبداللہیان” نے “نیکولای میلکوف” سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، باہمی دلچسبی امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر امیرعبداللہیان نے بلغاریہ کیجانب سے شیراز میں واقع حضرت شاہچراغ علیہ السلام کے روضے کیخلاف داعش کے حالیہ دہشتگردانہ حملے کی مذمت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 125ویں سالگرہ کے موقع پر دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ایرانی وزیر خارجہ نے ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران اور عالمی جوہری ادارے کے درمیان حالیہ مذکرات پر تبصرہ کیا۔انہوں نے یوکرین کی تبدیلیوں سے متعلق کہا کہ ہم یوکرین میں جنگ کے تسلسل کے مخالف ہیں اور جنگ بندی کے قیام پر کوشش کرتے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے مطابق ہمیں ہتھیاروں کی برآمد اور درآمد پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن ہم نے روس کو یوکرین جنگ میں استعمال کرنے کے لیے کوئی ہتھیار نہیں دیا۔ ہمارا موقف خطے میں نیٹو کی توسیع اور یوکرین کی جنگ کے خلاف ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *