
بھارت میں ایک نوجوان کو ہاسٹل میں ہونے والی پوجا میں شرکت نہ کرنے پر بدترین سزا دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست کرناٹکا میں پیش آیا جہاں این وی کالج کا طالب علم ایک سرکاری ہاسٹل میں رہائش پزیر تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شعبہ سائنس کے 19 سالہ طالب علم نے اتوار کو ہاسٹل میں ہونے والی پوجا میں اپنے ذاتی کام کی وجہ سے شرکت نہیں کی جس پر ہاسٹل کے دیگر طلبہ نے اسے تشدد کا نشانہ بنایامیڈیا رپورٹس کے مطابق بات صرف تشدد پر ختم نہ ہوئی بلکہ 19 سالہ نوجوان کو نیم برہنہ کرکے اس سے سڑک پر پریڈ بھی کروائی گئی جس پر لڑکے کے والد نے پولیس کو شکایت درج کروائی۔متاثرہ طالب علم کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ہاسٹل میں بی آر امبیڈکر کی تصویر کی پوجا رکھی گئی تھی جس میں نوجوان نے شرکت نہیں کی تھی جس پر اسے نیم برہنہ کرکے بی آر امبیڈکر کی تصویر کے ساتھ پریڈ کروائی گئی
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved