ہائی کورٹ نے سابق ڈپٹی اسپیکر کیخلاف کارروائی سے روک دیا

Share

پشاور ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔پشاور ہائی کورٹ میں سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کے خلاف ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے من پسند افراد کو دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ محمود جان کے خلاف ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے من پسند افراد کو دینے کا الزام ہے۔عدالت نے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، جب کہ صوبائی حکومت کو درخواست گزار کے خلاف کاروائی سےروک دیا۔