
خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے پی ٹی آئی کی سابق حکومت کے میگا پروجیکٹس کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے ۔ نگران وزیرٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا شاہد خٹک نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت پوری نگران کابینہ نے میگا پروجیکٹس کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ کابینہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے میگا پروجیکٹس سے متعلق گفتگو ہوگی۔باوثوق ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے مالم جبہ، بلین ٹری، بی آر ٹی، پشاور بیوٹیفیکیشن اسکیم سمیت دیگر پروجیکٹس کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے ، ان میگا پروجیکٹس میں اربوں روپے کی کرپشن کے شواہد ملے ہیں، ۔سابق وزرائے اعلیٰ پرویز خٹک، محمود خان اورسابق وزرا نے ان پروجیکٹس میں کرپشن کی، ان پروجیکٹس کی تحقیقات سے متعلق مختلف اداروں مدد لی جائے گی ۔نگران وزیر شاہد خٹک نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور محمود خان ہی ٹی آئی حکومت کے ادوار میں شروع کئے گئے نے میگا پروجیکٹس میں اقرباء پروری کی گئی اور اپنے عزیز رشتہ داروں کو بھی نواز گیا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved