کچے میں جاری آپریشن میں پاک فوج حصہ لے گی، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی

Share

وفاقی کابینہ نے کچے کےعلاقے میں آپریشن کیلئے فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے کابینہ سے منظوری لی گئی ہے، پنجاب حکومت نے فوج کی خدمات کیلئے وفاق سے رجوع کیا تھا، فوج کی خدمات کیلئے 24 اپریل تک توسیع کے ساتھ 5 مئی تک درخواست کی گئی ہے، آپریشن کی صورتحال کو مد نظررکھتے ہوئےفوج کی خدمات میں توسیع کا فیصلہ ہو گا۔پنجاب حکومت نے موقف اپنایا ہے کہ کچے کے علاقے میں ڈاکو جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں، آپریشن میں آرمی ٹروپس، گاڑیوں اور آلات کی ضرورت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *