
کچلاک کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق کچلاک کے علاقے میں ملزمان نے ایگل اسکواڈ کے جوانوں کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج 2 اہلکار دم توڑ گئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ حملہ آور بھی مارا گیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ایگل سکواڈ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved