کویت: ادھیڑعمر شخص کی مسجد کےمینار سےکود کر خودکشی کی کوشش

Share

ایک کویتی شہری نے وقت ایک مسجد کے مینار میں گھس گیا جب اسے پتہ چلا کہ اس کا دروازہ کھلا ہوا ہے۔اس کا ارادہ مسجد کے مینار سے کو د جانے کا تھا۔ تاہم لوگوں نے اسے مینار پر دیکھا تو فوری پولیس کو اطلاع دے دی۔ پولیس موقع پر پہنچ گئیمقامی میڈیا کے مطابق شہری نے صباحیہ کے علاقے میں ایک مسجد کے مینار سے باہر کودنے کی کوشش کی تھی تاہم سیکورٹی اہلکار شہری کو خودکشی کرنے سے باز رہنے کے لیے قائل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔سکیورٹی اہلکاروں نے شہری سے بات چیت کی تاکہ اسے اترنے اور خودکشی نہ کرنے پر آمادہ کیا جا سکے۔ جب اس سے یہ قدم اٹھانے کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے کہا وہ “مالی اور خاندانی مسائل کا شکار ہیں۔” خودکشی پر آمادہ اس شخص کو علاج کے لیے نفسیاتی امراض کی علاج گاہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *