
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع دھار میں 35 سالہ کملیش کے اہل خانہ اس وقت حیران رہ گئے ان کے خاندان کا فرد کملیش جس کی دو سال قبل کورونا کی وجہ سے موت کی تصدیق کے بعد آخری رسومات ادا کر دی گئی تھیں وہ بالکل ٹھیک حالت میں گھر لوٹ آیا۔زندہ واپس آنے والے کملیش کے ایک کزن نے بھارتی اخبار کو بتایا کہ ’’کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران کملیش کو ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کرنے کے بعد میت ہمارے حوالے کر دی تھی، جس کے بعد گھر والوں نے اس کی آخری رسومات بھی ادا کر دی تھیں، تاہم اب یہ گھر واپس آچکا ہے مگر یہ بالکل بھی نہیں بتا رہا کہ اس دوران اتنا عرصہ اس نے کہاں گزارا ہے؟ مقامی تھانے کے پولیس کا دعویٰ ہے کہ کملیش کے گھر والوں کے مطابق وہ 2021 میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوا تھا جس کے بعد اسے گجرات کے ایک ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے کورونا سے اس کی موت کی تصدیق کردی تھی، جس کے بعد اس کے گھر والوں نے گاؤں میں کملیش کی آخری رسومات بھی ادا کردی تھیں۔‘‘پولیس انسپکٹر کے مطابق اس کے گھر والوں کو معلوم ہوا کہ کملیش زندہ تھا اور ہفتے کے روز واپس گھر پہنچ گیا ہے۔‘‘انسپکٹر کا کہنا تھا کہ ’یہ مسئلہ کملیش کا بیان لینے کے بعد حل ہوجائے گا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved