کوارٹرز میں سوئے7 افراد کو دہشتگردوں نے قتل کردیا

Share

گوادر کے علاقے سربند میں فش ہاربرجیٹی کے قریب رہائشی کوارٹرز پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے 7 افراد کو موت کی نیند سلادیا، آوئیرانٹرنیشنل کے مطابق ایس ایچ او تھانا گوادر کے مطابق کوارٹرز میں سوئے 7 افراد کو دہشتگردوں نے بے رحمی سے قتل کردیا ہے۔جاں بحق اور زخمی افراد سربندر میں حجام کی دکان میں کام کرتے تھے، لاشیں اور ایک زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق افراد اور زخمی شخص کا تعلق خانیوال سے ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جی پی اے کمپلیکس گوادر پر سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے حملے کی کوشش کو ناکام بنایا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 8 دہشتگردوں کے ایک گروہ نے گوادر پورٹ اتھارٹی میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تمام 8 دہشتگرد مارے گئے جن سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا تھا، دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے فورسز کے 2 اہلکار وں نے جام شہادت بھی نوش کیا تھا۔