
آج کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا فائنل بھارتی شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مجموعی میچز میں بھارت کے مقابلے میں آسٹریلیا کا پلہ بھاری ہے ۔ اگرچہ بھارت کی ٹیم جاری ٹورنامنٹ میں نا قابل تسخیر رہی ہے مگر اس بات کا امکان ہے کہ آسٹریلیا 2003کے فائنل کا بھی اعادہ کر سکتی ہے جب اس نے 125؍رنز کے قابل ذکر مارجن سے بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ دیکھنا یہ ہے آج اتوار کے روز احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زائد تماشائیوں کی موجودگی میں کونسی ٹیم تاریخ رقم کرتی ہےکیونکہ ٹورنامنٹ کے میزبان بھارت کی نظریں بارہ برس میں پہلی بار آئی سی سی عالمی ٹورنامنٹ جیتنے پر ہیں اور تماشائیوں کا جم غفر اپنی ٹیم کی سپورٹ کیلئے بے تاب ہے جس طرح انہوں نے 2011ء میں کیا تھا۔ آسٹریلیا ورلڈ کپ کی تاریخ کی کامیاب ترین ٹیم ہے ۔کینگروز اور بھارت ورلڈکپ میں 13بار آمنے سامنے آئی ہیں جن میں سے 8 مرتبہ شکست بھارت کے حصے میں آئی ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved