
بیلجیئم کے بازار میں کرسمس کا درخت گرنے سے خاتون ہلاک ہوگئی۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بیلجیئم کے شہر اوڈینارڈ میں طوفانی موسم کے دوران کرسمس کا ایک بڑا درخت گر گیا۔
حادثے میں ایک خاتون ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔بیلجیئم کے نیوز میڈیا پر جاری سکیورٹی کیمرے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرسمس کا 20 میٹر (66 فٹ) اونچا درخت آہستہ آہستہ جھکا اور پھر کرسمس مارکیٹ کے قریب گر گیا۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved