
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے 7 اضلاع میں ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئےچیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں سیکیورٹی اہلکاروں کی عدم دستیابی کے باعث کراچی کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، الیکشن کمیشن نے 15 دن کے بعد اجلاس دوبارہ طلب کر لیا جس میں بلدیاتی انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی حکومت کے خط کا جائزہ لیا گیا. دوران اجلاس الیکشن کمشنر نے کہا کہ ووٹرز کا تحفظ اولین ترجیح ہے، 15دن بعد دوبارہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فیڈ بیک لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سے 16 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کا مطالبہ کیا تھا، وزارت داخلہ بھی بلدیاتی الیکشن کے لیے سیکیورٹی اہل کار دینے سے معذرت کر چکی ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved