کراچی پولیس ہیڈ کوارٹر پر بموں سے حملہ، شدید فائرنگ ،پولیس کی بھاری نفری طلب

Share

شارع فیصل پر پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب شدید فائرنگ کی آواز سے علاقہ گونج اٹھا، مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، شہر بھر سے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔پولیس حکام کے مطابق کے پی او کی تمام لائٹس بند کر دی گئی ہیں، پولیس ہیڈ آفس میں عملہ موجود ہے، پولیس ہیڈ آفس کے عقب سے حملہ آوروں نے دستی بم پھینکے ہیں۔کراچی پولیس ہیڈ آفس پر حملہ کے دوران شدید فائرنگ کے ساتھ دھماکے بھی ہوئے، 10 سے 15 منٹ تک شدید فائرنگ کی آوازیں آئیں، خدشہ ہے پولیس اہلکار نشانہ بنے ہیں، اضافی نفری کو طلب کر لیا گیا، ویمن تھانہ اور بیک سائیڈ پر پولیس لائن ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس لائن کی طرف حملہ ہوا ہے۔شارع فیصل، لائنز ایریاز کی طرف ٹریفک کو بند کر دیا گیا، وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، پولیس، رینجرز کی تمام نفری کو طلب کر لیا گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشت گرد کراچی پولیس آفس داخل ہوئے۔حکام کے مطابق حملہ آور کتنے تھے اور کہاں سے آئے تھے اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *