کراچی میں 2روز قبل اغوا ہونے والے لڑکے کی لاش مل گئی

Share

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مومن آباد سے اغوا ہونے والے 12 سالہ عبید کی لاش مل گئی۔ آویئرانٹرنیشنل کو ایس پی ظفر صدیق نے بتایا کہ عبید کو 8 مئی کو اغوا کرکے اہلِ خانہ سے 15 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ایس پی اینٹی وایولنٹ کرائم سیل کے مطابق ڈی آئی جی سی آئی اے کی ہدایت پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ ای وی سی سی اور سی پی ایل سی نے تکنیکی بنیادوں پر مشترکہ کارروائی کی۔ایس پی ظفر صدیق نے بتایا کہ ملزم گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ انہی کی نشاندہی پر منگھوپیر کے علاقے سے لاش برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق عبید کی والدہ دبئی سے آئی تھیں۔ وہ 15 لاکھ روپے لارہی تھیں اور اس کا علم کلیدی ملزم کو تھا جو عبید کا بہنوئی ہے۔ عبید کو اس کے بہنوئی نے اغوا کرکے تاوان مانگا۔ رقم نہ ملی تو اس نے عبید کو قتل کردیا۔