کراچی: ماڑی پور میں کارروائی، بھارتی خفیہ ایجنسی را کا مبینہ جاسوس گرفتار

Share

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ جاسوس کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق مبینہ جاسوس سے دستی بم، اوان بم، لانچر، نائن ایم ایم پستول اور مختلف محکموں کے سروس کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔ملزم کے پاس مختلف ناموں کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی موجود تھےپولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جاسوس ہے، اس کے قبضے سے منوڑہ اور چائنا پورٹ کے نقشہ جات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ملزم کے خلاف اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا جاسوس کل بھوشن یادو بھارت کا پہلا جاسوس نہیں جو پاکستان سے پکڑا گیا، بھارت پہلے بھی کئی بار بے نقاب ہوچکا ہے۔، بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ دسمبر1981ء میں بھارت سے پاکستان میں گھسا لیکن پکڑا گیا، 73برس کی عمر میں27 مئی2012ء کو بھارت لوٹا تو اس کا باپ، دو بہنیں، بڑا بیٹا اور چار بھائی دنیا سے رخصت ہو چکے تھے۔ بدنامی سے بچنے کیلئے بھارت حکومت نے سربجیت سنگھ سے لا تعلقی ظاہر کر دی، سرجیت سنگھ نے بھارتی قومی ٹی وی پر اعتراف کیا کہ وہ ’را‘ کا ایجنٹ تھا