کراچی حملہ ، وزیراعظم کا شہداء پیکج کا اعلان، زخمیوں کے لئے بہترین سہولیات کی ہدایت

Share

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی پولیس ہیڈ آفس پر دہشتگردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والوں کو شہدا کے لیے شہداء پیکج کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی پولیس آفس پر دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور شہداء کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم نے حملے کے زخمیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تینوں افواج، رینجرز، پولیس سمیت مشترکہ آپریشن میں شریک تمام فورسز کو خراج تحسین کرتا ہوں، ایک گھنٹے طویل آپریشن میں فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ آپریشنل تیاری، پولیس کی استعداد میں اضافے پر فوری توجہ دینا ہوگی، دہشتگردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے پوری ریاستی قوت اور اشتراک عمل کو بروئے کار لانا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *