
بوہری برادری آج عیدالفطرمنارہی ہے۔ کراچی میں بوہری برادری کی جانب سے صدرکی طاہری مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔بوہری برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے طاہری مسجد میں عید الفطر کی نماز میں شرکت کی۔اس موقع پر مسجد کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، سکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات تھے۔واضح رہے کہ پاکستان میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج 29 رمضان المبارک کو طلب کیا گیا ہےچاند دکھائی دینے کی صورت میں عید الفطر کل 10 اپریل کو ہوگی جب کہ چاند دکھائی نہ دیا تو عید 11 اپریل کو ہوگی۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved