کراچی ایئرپورٹ:جعلی دستاویزات پر کولمبیاجانےوالے 7 مسافر آف لوڈ

Share

کراچی ایئر پورٹ پرایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر کولمبیا کا سفر کرنے والے 7 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں عرفان الدین، محمد عمار، رمیش کمار، محمد سیف اللّٰہ، اکرام شاہ، شیر زادہ اور ریحان احمد شامل ہیں۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ مسافر بطور سی مین ملازمت کی غرض سے کولمبیا کا سفر کر رہے تھے۔ایف آئی اے کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ مسافروں کی جانب سے پیش کی جانے والی سفری دستاویزات جعلی نکلیں۔بعد ازاں پاناما سی ڈی سیز کی مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لیے ملزمان کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *