
سابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو گزشتہ منگل کو ہونے والے کنیسٹ (پارلیمنٹ) انتخابات میں کامیابی پر بالآخر امریکی صدر جوبائیڈن نے مبارکباد دے دی۔لیکوڈ پارٹی کے ایک بیان کے مطابق نیتن یاھو کی جیت کے 6 روز بعد بائیڈن نے فون کرکے ان کو مبارکباد دی۔اسرائیلی الیکشن میں 32 سیٹیں لینے والی لیکود پارٹی نے کہا کہ بائیڈن نے گفتگو کے دوران نیتن یاہو سے کہا، “ہم بھائی ہیں، ہم مل کر تاریخ بنائیں گے” اسرائیلی چینل 13 کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ “اسرائیل کے ساتھ میری وابستگی پر کوئی سوال نہیںا اٹھایا جا سکتا، میرے دوست میں آپ کو مبارکباد دیتا ہوں “بیان کے مطابق نیتن یاہو نے بائیڈن سے کہا ہم مزید تاریخی امن معاہدے حاصل کریں گے ، یہ معاہدے ہماری پہنچ میں ہیں ۔ اسرائیل اور امریکہ کا اتحاد اور ان کے تعلقات کے لیے میری وابستگی پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔دریں اثنا وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے کہا ہے کہ بائیڈن نے دوطرفہ شراکت داری کی مضبوطی کا اعادہ کیا اور اسرائیلی سلامتی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل میں حکومت سازی کے عمل کی کڑی نگرانی کرتے رہیں گے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved