
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر زمان پارک لاہور پہنچنے والوں میں کالعدم تنظیم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سرگرم کمانڈر اقبال خان بھی شامل تھے، جو اپنے ساتھ متعدد افراد کو ساتھ لائے، کالعدم تنظیم کے کمانڈر کی ماضی میں ریاست مخالف سرگرمیوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹس کے مطابق زمان پارک لاہور پہنچںے والوں میں کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سابق ترجمان اور مولانا صوفی محمد کے دست راست اقبال خان بھی شامل تھے۔، اقبال خان تین دن زمان پارک میں موجود رہے، وہ ماضی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردی کے مختلف واقعات میں مطلوب رہے ہیں۔اقبال خان کو 2010ء میں گرفتار کیا گیا، وہ 12 سال جیل میں رہے، 2022 میں رہا کردیے گئے، پھر سوات میں چیئرمین کا الیکشن بھی لڑا، بعد میں تحریک انصاف کا حصہ بن گئے۔اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے زمان پارک جانے کی تصدیق کی اور یہ بھی کہا کہ ان کا تحریک انصاف کے علاوہ کسی جماعت سے تعلق نہیں
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved