کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کیخلاف اپیلوں پر انتخابات کا تیسرا مرحلہ آج سے شروع

Share

انتخابات کے تیسرے مرحلے کا آغاز آج یکم جنوری 2024 سے ہوگا، قومی اور صوبائی نشستوں کیلئے جن امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے وہ پیر یکم جنوری سے ہائیکورٹ میں اپیلیں کرینگے۔ ہائیکورٹ ٹربیونل میں اپیلیں یکم سے 3 جنوری تک جمع ہونگی اور 3جنوری سے الیکشن ٹربیونل انکی سماعت شروع کرینگے۔ الیکشن ٹربیونل 10 جنوری تک تمام اپیلوں پر فیصلوں کے پابند ہونگے۔ ریٹرنگ افسران 12 جنوری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرینگے اور 13 جنوری کو امیداروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائینگے۔ خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے 13 جنوری کی تاریخ مقرر ہے