ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب ڈاکٹر عاطف اکرام انتقال کرگئے

Share

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب ڈاکٹر عاطف اکرام حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔عاطف اکرام سیمینار میں شرکت کے لیے اسلام آباد گئے تھے، جہاں دل کی تکلیف کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ڈاکٹر عاطف اکرام کی نماز جنازہ لیک سٹی لاہور میں رات نو بجے ادا کی جائے گی۔عاطف اکرام کا تعلق پنجاب پولیس کے 31ویں کامن سے تھا، وہ ڈی پی او ساہیوال سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں ڈی پی اوز تعینا ت رہ چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *