ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج تک صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات مؤخر کرنے پر غور

Share

وفاقی حکومت نے نئی مردم شماری کے نتائج تک صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات نہ کرانے پر غورشروع کر دیا ہے ،بتایا گیا ہے کہ نئی مردم شماری یکم مارچ سے یکم اپریل 2023 تک جاری رہے گی، مردم شماری کے نتائج مئی میں جاری ہوں گے، مردم شماری تک انتخابات کے التوا کے لئے عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا، مردم شماری اور بعد میں نئی حلقہ بندیاں بنانے تک نگران حکومتیں ہی کام کریں گی ، واضح رہے کہ مشترکہ مفادات کونسل گزشتہ دور حکومت میں انتخابات نئی مردم شماری کی بنیاد پر کرانے کا فیصلہ کرچکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *