
ادارہ شماریات کے مطابق ملک بھر میں ہونے والی ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے صوبوں کو فنڈز جاری کر دیئے گئے۔ پنجاب کو 4 ارب 14 کروڑ روپے، سندھ کو 2 ارب روپے سے زائد، خیبر پختونخوا کو 1 ارب 36 کروڑ روپے، بلوچستان کو 78 کروڑ 30 لاکھ روپے، آزاد کشمیر کو اڑھائی کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ممبر ادارہ شماریات نے مزید بتایا کہ گلگت بلتستان کو بھی 8 کروڑ 49 لاکھ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مردم شماری کیلئے 7 کروڑ 29 لاکھ روپے فراہم کئے گئے ہیں، رقم گاڑیوں، عملے کی تربیت اور فیلڈ آپریشن کیلئے استعمال کی جائے گی۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved