
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی سزا کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر نیا بینچ تشکیل دے دیا۔ڈپٹی کمشنراسلام آباد کی سزا کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے خصوصی بینچ تشکیل دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن کل سماعت کریں گے۔جسٹس طارق محمود جہانگری نے گزشتہ سماعت پر کیس سننے سے معذرت کرلی تھی، واضح رہے کہ ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن اور دیگر نے سزاؤں کو چیلنج کر رکھا ہے، جسٹس بابر ستار کے یکم مارچ کے توہین عدالت کیس کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved