ڈاکوؤں کا پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار شہید

Share

سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے پولیس موبائل پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں سکھر کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہےدوسری جانب پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ادھر کشمور کے مختلف علاقوں سے ایک بچے سمیت 4 افراد کو اغوا کر لیا گیا جس کے بعد علاقے سے ایک ماہ میں مغویوں کی تعداد 32 ہوگئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *