
رحیم یارخان میں شادیوں پر ڈھول بجانے والے گروپ کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے شادی کی تقریب کاجھانسہ دےکر کچے کے علاقے میں گروپ کو بلایا اور فنکارگروپ کے 9 افراد کو اغوا کرلیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکوؤں نے مغویوں کے ورثا سے ایک کروڑ کا تاوان طلب کیا ہے۔ ورثا کی جانب سے مغویوں کی تلاش کیلئے پولیس سے درخواست کی گئی ہے جس کے بعد پولیس مغویوں کی تلاش کیلئے جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved