
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے اقدامات سے حکومت نے 500 روپے کورٹ فیس کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔حکومت نے فنانس بل 2024 میں ترمیم کردی، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ملتان اور بہاولپور میں مصدقہ کاپی کی 500 روپے فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے کورٹ فیس 50 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی تھی، لاہور ہائیکورٹ بار، لاہور بار، ملتان، بہاولپور اور پنڈی بار کے عہدیداروں نے چیف جسٹس سے ملاقات کی۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا ہے کہ کورٹ فیس میں اضافہ میری حلف برداری سے پہلے ہوا، میں جب سے آئی ہوں وکلاء کی ویلفیئر کے لیے کام کیا، مجھے پتہ ہے میری لاہور بار کی عمارت کہاں کھڑی ہے، پورے پنجاب میں وکلاء کے لیے جوڈیشل کمپلیکس بنائے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایوان عدل کی عمارت کبھی بھی گر سکتی ہے، لاہور کے مسائل تو دہائیوں پرانے ہیں، وکلاء تنظیموں کے عہدیداران ناکام ہوئے تو پھر میں نے پنجاب حکومت سے بات چیت کی۔چیف جسٹس نے بتایا ہے کہ میں نے چیف سیکرٹری سے میٹنگ کی، میرے بارے میں بہت کچھ کہا گیا لیکن درگزر سے کام لیا، جب آپ بار کے صدر بن جاتے ہیں تو کسی جماعت کے صدر نہیں ہوتے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved
708d5l
b9q0fa