چوہے پکڑنے والے نوجوان استاد قمر کو پولیس نے گرفتار کر لیا

Share

فیصل آباد پولیس نے چوہے پکڑنے والے نوجوان استاد قمر کو شہرت حاصل کرنے کے لیے چوہےاور نیولے کی لڑائی کروانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر حراست میں لے لیا۔تاہم ویڈیو ڈیڑھ سال پرانی ہونے پر استاد قمر چوہے والے کو تنبیہ کر کے چھوڑ دیا گیا، استاد قمر کی جانب سے چوہے اور نیولے کی لڑائی پر معافی اور چوہے پکڑنے کا کام چھوڑنے کا بیان بھی منظرِ عام پر آ گیا۔منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو میں استاد قمر چوہے مار نے ڈیڑھ سال قبل چوہے اور نیولے کی لڑائی کروانے پر پنجاب پولیس سے معافی مانگتے ہوئے آئندہ جانوروں کو نقصان نہ پہنچانے کا وعدہ کیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اپنے اہلِ خانہ کی خواہش پر چوہے پکڑنے کا کام چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے استاد قمر نے بتایا کہ اس نے دھاگے کے ایک فیکڑی میں ملازمت شروع کر دی ہے لہٰذا لوگ اسے اب چوہے پکڑنے کے لیے تنگ نہیں کریں