
چوہدری وجاہت حسین اپنے بھائی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کیلئے پاکستان مسلم لیگ ہاؤس پہنچ گئے، چوہدری شجاعت حسین ںے چوہدری وجاہت حسین کا ہاتھ ملا کر استقبال کیا اور کہا کہ چوہدری وجاہت حسین کو خوش آمدید کہتا ہوں۔چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت توڑنے کی نہیں بلکہ جوڑنے کی سیاست کی ضرورت ہے، ہمیں اس وقت ملکر پاکستان کو معاشی مشکلات سے باہر نکالنا ہے۔چوہدری وجاہت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ کہا کہ میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق رہا ہے نہ واسطہ، کہہ سکتا ہوں کہ آنے والے وقت میں پورے خاندان کو اکٹھا دیکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان 9 مئی کے واقعات کی مذمت کررہا ہے، 9 مئی واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ایک سوال پر وجاہت حسین نے کہا کہ ہوسکتا ہے جنہوں نے ہمارے خاندان میں دراڑیں ڈالی ہوں وہی ٹھیک کر رہے ہوں، مجھ سے جو باتیں مںسوب کی جارہی ہیں وہ درست نہیں۔شافع حسین نے کہا کہ خاندان کو اکٹھے چلنا چاہئے تھا، جب لوگوں میں انا آجائے تو دراڑیں پڑنا شروع ہوجاتی ہیں، ہمیں

پرویز الٰہی اور مونس الٰہی پر کیسز کا علم نہیں تھا، کچھ عرصہ پہلے پتہ چلا، جو بھی کیسز ہوں میرٹ پر ہونے چاہئیں۔وجاہت حسین کا کہنا ہے کہ برملا کہتا ہوں کہ مونس الٰہی سے کافی عرصے سے کوئی رابطہ نہیں، چوہدری پرویز الٰہی سے کہتا ہوں دراڑ کو ختم کرتے ہوئے خاندان کے ساتھ چلیں۔شافع حسین نے ایک سوال کے جواب پر کہا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا منصوبہ ہے۔عمران خان کے مستقبل سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ جھوٹ بولا جارہا ہے، نوجوانوں کو دیکھنا چاہئے کہ کون سچ اور کون جھوٹ بول رہا ہے، سب نے دیکھا کہ ساڑھے 3 سال میں کیا ہوتا رہا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی وزیر سید سعید الحسن نے بھی پارٹی چھوڑنےکا اعلان کر دیا۔سعید الحسن پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پنجاب کے صوبائی وزیر اوقاف تھے۔سعید الحسن کا کہنا ہےکہ 9 مئی کو اندوہناک واقعات سے مجھے اور حلقے کے عوام کو ذہنی اذیت پہنچی، 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو جلایا گیا، شہدا کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا گیاانہوں نے پی ٹی آئی کی جانب سے فوجی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی ہے،

فیصل آباد سے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ایم این اے فیض اللہ کموکا نے بھی پی ٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے 9مئی کے پرتشدد واقعات کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں اور سیاست سے بھی کنارہ کشی اختیار کرنے کا سوچ رہا ہوں
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved