
پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا ہےکہ جو بھی ان چوروں کو این آر او دے رہا ہے وہ اس ملک کا غدار ہے، اگر مجھ پر مقدمات بنائے اور جیلوں میں ڈالا تو میں زیادہ زور سے مقابلہ کروں گا۔
وہ. مردان جلسے سے خطاب کررہے تھے، عمران خان کا کہنا تھا کہ میں کرپٹ ہوتا تو آج دم دبا کر نواز شریف کی طرح ملک سے بھاگا ہوا ہوتا، چیلنج کرتا ہوں کسی وزیراعظم نے اتنا پیسا نہیں بچایا، جتنا میں نے بطور وزیراعظم بچایا۔ وفاقی حکومت سوات اور قبائلی علاقے میں ہونے والی گڑبڑ کی ذمہ دار ہے، جب میری حکومت تھی ہم نے دہشت گردی پر قابو پالیا تھا، میں نے ہمیشہ کہا پاکستان کو امریکی جنگ نہیں لڑنی چاہیے تھی، پاکستان میں کوئی ٹی ٹی پی نہیں تھی، امریکی جنگ لڑی تو پاکستان میں دہشت گردی شروع ہوگئی، جب میری حکومت تھی میں نے ایک ڈرون اٹیک نہیں ہونے دیا، سرحدیں وفاق کے کنٹرول میں ہیں، لوگوں کو کیوں آنے دیا گیا؟
عمران خان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کو بھی برہنہ کرکے تشدد کیا گیا، تمام اداروں سے کہتا ہوں غلط فہمی میں نہ رہیں کہ تشدد کرکے عزت کرالیں گے۔انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمشنر چوروں کے ساتھ ملا ہوا ہے، مخالفین نے 10 سے 15ہزار جعلی ووٹوں کی پلاننگ کی ہوئی ہے، مخالفین کی جعلی ووٹوں کی پلاننگ کے باوجود انہیں شکست دیں گے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved