
لاہور پولیس کیجانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو عارضی طور پر روک دیا ہے ۔پولیس ذرائع کےمطابق زمان پارک میں پولیس پر پیٹرول بم حملوں اور پتھراؤ میں ملوث پی ٹی آئی قائدین اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا تھا پی ٹی آئی کے 100 سے زائد کارکنوں اور قائدین کی فہرستیں بھی متعلقہ پولیس اسٹیشنز کو ارسال کردی گئی تھیں، تاہم رات گئے پولیس حکام نے وائرلیس میسج کے ذریعے کریک ڈاؤن روکنےکے احکامات جاری کیے۔ چند پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے جن کی رہائی کے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved