
عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی ریلی کے دوران ورکر کی مبینہ ہلاکت کے معاملہ پر پنجاب پولیس نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔انکوائری کمیٹی میں دو پولیس افسران واقعہ کی تحقیقات کریں گے، کمیٹی میں ڈی آئی جی ایلیٹ فورس صادق علی اور ایس ایس پی عمران کشور شامل ہیں۔انکوائری ٹیم گواہوں کے بیان لے گی، کمیٹی سی سی وی فوٹیج اور واقعہ کی ویڈیو کلپ پر مشتمل رپورٹ 3 دن میں آئی جی پنجاب کو پیش کرے گی۔یاد رہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے ہنگامہ آرائی میں مبینہ طور پر ہلاکت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved