پی ٹی آئی کے سینیٹر دوست محمد اور ذیشان خانزادہ نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیا

Share

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر دوست محمد اور سینیٹر ذیشان خانزادہ نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانیوں کے چیئرمین ذیشان خانزادہ نے استعفیٰ دے دیا۔ وہ خارجہ امور، خزانہ، کامرس اور نجکاری کی کمیٹیوں کی رکنیت سے بھی مستعفی ہوئے ہیں۔سینیٹر دوست محمد نے بھی قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ انسانی حقوق، فوڈ سیکیورٹی، تخفیف غربت اور ریلوے کی کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹر مرزا محمد آفریدی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے ہیں۔مرزا آفریدی نے کامرس، صنعت و پیداوار، تعلیم، توانائی اور بین الصوبائی رابطہ کمیٹی سے استعفیٰ دیا ہے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی تھی

3 comments

  1. What’s up, yes this piece of writing is
    really nice and I have learned lot of things from it regarding blogging.

    thanks.

  2. This is a topic that is near to my heart… Thank you! Where are your contact details though?