پی ٹی آئی کا24 نومبر کو احتجاج: تحریک انصاف کا اہم اجلاس کل طلب

Share

پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو ڈی چوک میں احتجاج سے متعلق اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا جس کی صدارت وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکریں گے، اجلاس میں تمام پارٹی عہدیداروں کو طلب کیا گیا ہے۔وزیر قانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ لیڈرشپ اوربانی کی جانب سے فائنل کال ہے، اس تحریک میں آریا پارہوگا، پشاور اجلاس میں ایم این ایز،ایم پی ایز اور بلدیاتی نمائندے شریک ہوں گے، یوتھ ونگ،آئی ایس ایف اورخواتین ونگ کے نمائندوں کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تمام عہدیداروں کواحتجاج سے متعلق ہدایات دی جائیں گی، ہمارے ورکرز اسلام آباد کال کے لیے انتہائی پرجوش ہوتے ہیں، فارم 47 والی حکومت کواس بار ہم نے گھربھیجنا ہے، ضلعوں اوراپنے حلقوں میں بھی تیاریاں جاری ہیں۔