پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ: عمران خان کی ایف آئی اےمیں طلبی کےنوٹسز معطل

Share

لاہور ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے طلبی کے نوٹسز 7 دسمبر تک معطل کر دئیے ہیں ایف آئی اے کےخلاف عمران خان کی درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا۔جسٹس اسجد جاوید گھرال نے 2 صفحات پر مشتمل حکم جاری کیا۔لاہور ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹسز آئندہ سماعت تک معطل رہیں گے۔عدالت نے کہا کہ عمران خان کی درخواست میں اہم قانونی نقاط اٹھائے گئے ہیں، ایف آئی اے اور دیگر فریقین آئندہ سماعت پر تحریری جواب اور رپورٹ دیںلاہور ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق ایف آئی اے کو بلیک میلنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔عدالت نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی درخواست پر آئندہ کارروائی 7 دسمبر کو ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *