
تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق فواد چوہدری امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے امریکی سفارت خانے پہنچے اور ون آن ون ایک گھنٹہ طویل ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور امریکی سفیر کی ملاقات آج سہ پہر 3 سے 4 بجے تک جاری رہی۔سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی سفیر موجودہ حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملتے رہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق سفیر کی ان ملاقاتوں کی تفصیلات جاری نہیں کی جاتی ہے۔امریکی سفارتخانے نے فواد چوہدری اور ڈونلڈ بلوم کی ملاقات پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عوامی اجتماعات میں امریکا پر سازش کے ذریعے اپنی حکومت گرانے کا الزام لگاتے رہے ہیں مگر اب امریکہ سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے پی ٹی آئی اندرون و بیرون ملک لابنگ میں مصروف ہے, تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے امریکی سفیر سے ملاقات کی تصدیق کر دی ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved