
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے مال روڈ لاہور پر کسی بھی قسم کی ریلی یا مظاہرے کی کوریج پر پابندی عائد کر دی۔ پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو کوریج سے روکنے کا ہدایت نامہ جاری کر دیا، لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق مال روڈ پر ریلیوں اور مظاہروں کی کوریج کی اجازت نہیں، ںپیمرا نے کہا کہ تمام چینلز کو ایک بار پھر متنبہ کیا جاتا ہے کہ پابندی کی پاسداری کریں، ریلیوں اور مظاہروں میں اداروں سے متعلق بہتان تراشی اور نفرت انگیز مواد بھی نشر ہو سکتا ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved