پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، روزمرہ کی اشیاء کو پر لگ گئے

Share

نگراں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں پہلے روز ہی اضافہ دیکھا جارہا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ کہ سیاست دان عوام سے صرف ووٹ لینے آتے ہیں انکی زندگیوں میں آسانیاں لانے کے لیے کچھ اقدامات نہیں کرتے، شہریوں کا کہنا ہے کہ نو منتخب حکومت سے بھی بہتری کی کوئی توقع نہیں ہے، واضح رہے کہ کہ گزشتہ رات نگراں حکومت نےپیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے اضافہ کردیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے 37 پیسے مہنگا کردیا گیا۔نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 275.62 روپے ہوگئی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 287.33 روپے تک جاپہنچی ہے۔خیال رہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے کیا گیا ہے۔