پوری دنیا کو ایران کے حملے کی مذمت کرنی چاہیے، امریکی وزیر خارجہ

Share

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ ناقابل قبول ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو ایران کے حملے کی مذمت کرنی چاہیے، انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ایران نے تقریباً 200 بیلسٹک میزائل فائر کیے، اسرائیلی نے موثر طریقے سے حملے کو ناکام بنایا۔دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں سے قبل امریکا کو آگاہ نہیں کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی تنصیبات محفوظ ہیں، حملوں کے خلاف اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔