
پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مون سون ہوائیں آج شام مشرقی سندھ میں داخل ہوں گی جس کے بعد تھرپارکر، عمرکوٹ، سکھر، لاڑکانہ، قمبراورشہداد کوٹ میں بارش کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ 8 اور 9 جولائی کو کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ فضا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت 38 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔جھنگ اور گردونواح میں مون سون کی پہلی بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا ۔جھنگ میں صبح سویرے سے ہی آسمان پر گہرے بادلوں کا راج تھا تیز اور ٹھنڈی ہوائوں سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔مون سون کی پہلی بارش سے لطف اندوز ہونے کے لیے مچلوں اور بچوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئےتاہم شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہے ۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved