
پنجاب بھر کے بورڈز نے نویں جماعت کے اعلان کردیا۔ لاہور بورڈ کےمطابق نویں جماعت کے امتحانات میں 45 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے،3 لاکھ 8 ہزارطلبا میں سے1 لاکھ 38 ہزار طلبا پاس ہوئے،سائنس گروپ کے 47 فیصد طلبا کامیاب ہوئے،آرٹس گروپ کے 63 فیصد طلبا فیل ہوئے۔

اس کےعلاوہ نجی تعلیمی اداروں کے 67 فیصد،سرکاری اسکولزکے 40 فیصدطلبا پاس ہوئے،سائنس گروپ میں لڑکوں کی کامیابی کا تناسب 38،لڑکیوں کا 56 فیصدرہا،آرٹس گروپ میں لڑکوں کی کامیابی کا تناسب 21،لڑکیوں کا 46 فیصد رہا،مجموعی طور پر 53 فیصد لڑکیاں، 35 فیصد لڑکے پاس ہوئے،ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب منعقد کی جائے گی۔فیصل آباد بورڈ نےنویں جماعت کےسالانہ امتحانات 2025 کےنتائج کا اعلان کر دیا،2 لاکھ پانچ ہزار سے زائد امیدواروں میں سے 1 لاکھ پانچ ہزار سات سوانہتر پاس،کامیابی کا تناسب 51 اعشاریہ 55 فیصد رہا۔ملتان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نےنویں جماعت کےسالانہ امتحان کےنتائج کااعلان کردیا،کُل ایک لاکھ 44 ہزار 5 سو 82 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے،75ہزار4سو38امیدوار پاس ہوئے، کامیابی کا تناسب52.11 فیصد رہا۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved