پنجاب اور سندھ میں میں بھارت کے اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو گرا دئیے گئے

Share

بھارت کی پاکستان میں دراندازی کی کوششیں جاری ہیں، پنجاب اور سندھ میں بھارت کے بھیجے گئے متعدد اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو گرا دیا گیا۔پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں بھارت کے جاسوس ڈرون تباہ کر دیئے گئے۔پولیس حکام نے بتایا کہ لاہور میں والٹن روڈ پر صبح سے اب تک 4 ڈرون گرائے جا چکے ہیں، بھارت کی جانب سے والٹن میں اہم سکیورٹی ادارے کے دفتر کو ڈرون کی مدد سے اڑانے کی ناکام کوشش کی گئی، ڈرون کو قریب آتے دیکھ کر سکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کی۔ذرائع کے مطابق 5 سے 6 فٹ کی پیمائش کا ڈرون سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھا، ڈرون کو سسٹم جام کر کے گرا دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا، تاہم عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے، واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ راولپنڈی میں بھارتی ڈرون کو تباہ کر دیا گیا، بھارتی ڈرون فوڈ سٹریٹ میں گرا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔چکوال میں تھانہ ڈھمن کی حدود میں دیوالیاں کے قریب ڈرون گر گیا، ڈرون گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے گیا گیا، ڈرون طیارے کی شناخت کیلئے معائنہ کیا جا رہا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو چاروں طرف سے سیل کر دیا ہے۔ننکانہ صاحب میں دھاروالی گاؤں میں بھارتی ڈرون گر کر تباہ ہوگیا، گوجرانوالہ کی حدود میں آنے والا بھارتی ڈرون بھی مار گرایا گیا، ڈرون کا ملبہ گجرات کے گاؤں جھنڈ پیر سے ملا، کھاریاں کے نواحی گاؤں پیر جنڈ میں گرائے جانے والا ڈرون اسرائیلی ساختہ نکلا۔بہاولپور میں بھی کھوہ چاپو والا کے مقام پر ڈرون گرنے سے دھماکا ہوا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔شیخوپورہ میں بھی بھارت سے آنے والے 2 ڈرون طیاروں کو گرا دیا گیا، ڈرون طیاروں کو پاکستان ایئرفورس نے ڈس ایبل کر کے گرایا، پہلا ڈرون نواحی گاؤں باہومان جبکہ دوسرا ڈرون سرحدی علاقے نارنگ منڈی میں گرا،دونوں ڈرون کی ساخت، رنگ اور سائز ایک جتنا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی اداروں اور پولیس نے علاقے کو حصار میں لے لیا، ڈرون گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ اور گلشن اقبال میں 2 ڈرون گرائے گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اس کے علاوہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے گاؤں سرفراز لغاری میں ڈرون تباہ ہونے کے بعد گرنے سے مختیار نامی کسان جاں بحق جبکہ اس کا والد ایدھن زخمی ہوگیا۔گھوٹکی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سمیع اللہ سومرو نے بتایا کہ ایک ڈرون گاؤں سرفراز لغاری کے علاقے میں گرا، یہ علاقہ کھنجو پولیس سٹیشن کی حدود میں ہے، جو بھارتی سرحد کے قریب ہے،جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت مختیار احمد اور زخمی کی شناخت ایدھن کے نام سے ہوئی، پاک فوج واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔سکھر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) فیصل عبداللہ چاچڑ نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے۔واضح رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجا دیا تھا۔