
پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو لاہور کے ایک نجی اسپتال سے گرفتار کرلیا گیا۔دوست مزاری کے کزن شباب مزاری کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو اینٹی کرپشن نےگرفتار کیا ہے۔ دوست مزاری نجی اسپتال میں اپنے دادا اور سینیئر سیاستدان و سابق وزیراعظم بلخ شیرمزاری کی عیادت کے لیے آئے تھے۔خیال رہےکہ دوست مزاری پی ٹی آئی کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی ہیں، اور دوست محمد مزاری کے خاندانی ذرائع انکی گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دے رہے ہیں
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved